سیاست

یہ بات اٹل ہے، نواز شریف 21 اکتوبر کو ہی واپس آئیں گئے: عطا تارڑ

گجرات: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یہ بات اٹل ہے، نواز شریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گئے۔

گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ میں حال ہی میں لندن سے ہو کر آیا ہوں، 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی فائنل ہے، یہ صرف قائد کی واپسی نہیں ہے بلکہ ملک کی بقا کی جنگ ہے، ملک کو بچانے کی جنگ ہے، میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کی طرف سے کمپین چلائی جا رہی ہے کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ میں تبدیلی ہو گئی ہے، ہم چاہتے تو ایئر پورٹ پر استقبال اور ریلی جاتی عمرہ جا سکتی ہے، جہاں پاکستان بننے کی قرار داد پیش ہوئی وہیں پاکستان کو بچانے کی قرارداد منظور ہو گئی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن نے تمام کی تمام نشستیں جیت کر نواز شریف کو دی تھیں، مریم نواز کی قیادت میں بہت منظم کام کیا گیا ہے، سیاسی جماعت کے حملوں کے بعد جہلم کے چودھری نے ڈور لگائی، ہمارے مخالفین کم ظرف لوگ ہیں، یہ ان کا کیا دھرا ہے۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button