کھیل

بھارتی پولیس کواحمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول

ممبئی پولیس کو احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوگئی۔

میڈیا کی رپورٹس کےمطابق ممبئی پولیس کو ای میل موصول ہوئی ہے،جس میں احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے جبکہ دہشتگروں نے 500 کروڑ روپے ادا کرنے اورگینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای میل میں کہا گیا ہےکہ’’اگر حکومت ہمیں 500 کروڑ بھارتی روپے اور لارنس بشنوئی کو رہا کرنے میں ناکام رہی تو ہم احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اڑا دیں گے،ہندوستان میں سب کچھ بکتا ہے تو ہم نے بھی کچھ خریدا ہے۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کتنے محفوظ ہیں، آپ ہم سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے‘‘۔

احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 اکتوبر اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کا میچ شیڈول ہے جبکہ اسی گراؤنڈ پر ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button