کھیل

ورلڈکپ؛ جنوبی افریقی بیٹرز نے لنکن بولرز کا بھرکس نکال دیا

ئی سی سی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف 42 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنالیے۔

نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان ٹمبا بووما محض 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم کوئنٹن ڈی کاک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے دوسری وکٹ کیلیے 204 رنز کی شراکت قائم کی، ڈی کاک 100 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،انکی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، وین ڈیر ڈوسن 108 کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

ایڈن مارکرم 68 جبکہ ہینرک کلاسن 32 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے متھیشا پتھیرانا، ڈینوتھ ویلالگے اور دلشان مدوشنکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ رات میں اوس پڑنے کا امکان ہے اس لیے بالنگ کرنا چاہتے ہیں، انجریز سے ٹیم متاثر ہوئی لیکن جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

اس موقع پر جنوبی افریقی کپتان ٹمبا بووما نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر حریف کو پریشر میں لائیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button