پاکستان

وزیراعظم کی اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی پرقوم کومبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی پرقوم کومبارکباد دی ہے۔
 
ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہورہاہے،قوم کومبارک ہو، ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے، خداکرے کہ پاکستان کی ترقی کاسفر یوں ہی جاری رہے۔
 
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سرمایہ کاروں، بزنس مین کا اعتماد بحال ہورہاہے، پر خلوص محنت،دیانتداری اورسچائی ثمرلارہی ہے ۔ پاکستان کی ترقی کے بیج جڑپکڑنا شروع ہوگئے ہیں۔
 
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلسل محنت، درست پالیسیوں کے نتائج، معاشی بحالی کے آثارنمایاں ہوگئے، مسلسل محنت، درست پالیسیوں کے نتائج، معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہوگئے۔ نوازشریف نے ترقی کا سفرجہاں چھوڑاتھا،وہیں سے دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔
 
خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوا گھنٹے کے تعطل کے بعد کاروبار کا دوبارہ آغازہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100انڈیکس میں 2 ہزار 350 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 800 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button