ساہیوال

ساہیوال مہکاں ادبی ایوارڈ تقریب احسان کالج آف ہیلتھ سائنسز ساہیوال میں منعقد ہوئی

ساہیوال مہکاں ادبی ایوارڈ تقریب احسان کالج آف ہیلتھ سائنسز ساہیوال میں منعقد ہوئی۔جس میں ساہیوال،بہاولنگر اوکاڑہ اوردوسرے شہروں کے شاعروں،کہانی نویسوں،ناول نگاروں، دانشوروں اور ادب دوست شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ حاجی پیر احسان الحق ادریس نے کی۔

مہمان خصوصی احمد خاور شہزاد چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا پنجاب تھے اور مہمان اعزاز ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض حسین ہمدانی تھے۔صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ڈاکٹر مشتاق عادل نے ادارے کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ بورڈ 2005ءسے پنجابی ادبی پرچہ”مہکاں”شائع کر رہاہے۔2006ء سے کتابوں پر ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا اور اگست 2019ء سے ہفتہ وار پنجابی اخبار”پنجابی چانن” بھی شائع کر رہا ہے۔تقریب میں ایس اے عمران نقوی کو ان کے ناولٹ "تشکیک”،مزمل احمد کو ان کی کتاب”قاعدہ”، نور محمد فراق کو”وچھوڑا”، انور ندیم علوی کو”ہمراز نہیں ملتا”جب کہ ذوالفقار علی خاں کو ان کی کتاب "امید جاگتی رہے” پر ایوارڈ دیے گئے

پنجابی زبان کے پرچار کے لیے کام کرنے والے اور”پنجابی چانن” کے ساتھ منسلک، براڈ کاسٹر دلاور ڈھکو کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ساہیوال کے معروف شاعر،نقاد،صدا کار،اداکار اور ریڈیو براڈ کاسٹر علی وارث انصاری کو ان کی ادبی خدمات پر اور معروف مصور عبدالمتین کو ان کی آرٹ اور فن کے حوالے سے خدمات پر”اعتراف فن” ایوارڈ دیے گئے۔احمد خاور شہزاد چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا نے اس شاندار پروگرام پرڈاکٹر مشتاق عادل اور پیر احسان الحق ادریس کو مبارک باد دی اور مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی فروغ ادب کے لیے خدمات کو سراہا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button