ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن کا کھیلوں کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈی پی ایس کے پرنسپل،اساتذہ اورطلبا و طالبات کو مبارکباد 

ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ کھیلیں نوجوانوں کی شخصیت سازی اور انہیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ذہنی و جسمانی مضبوطی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس لئے ہر بچہ اپنا پسند کی کھیل میں ضرور حصہ لے۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان کو چاہیے کہ وہ بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور جس طرح ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اس طرح ان کی کھیلوں اور دوسری ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شمولیت یقینی بنائیں۔ وہ یہاں ڈی پی ایس کے سید تجمل عباس ایڈیٹوریم میں ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سکولوں اور کالجوں میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے -ان کھیلوں میں اوور آل ٹرافی ڈویڑنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال نے حاصل کی جس کی ٹیمیں 19مقابلوں میں فرسٹ ،9میں سیکنڈ اور 8میں تھرڈ آئیں -تقریب میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر ،پرنسپل ڈی پی ایس بریگیڈئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی ،ڈائریکٹر سپورٹس فیاض سلیمی ،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق،سی ای او ایجوکیشن محمد اکرام ،ڈی او سیکنڈری خادم حسین موہل ،وائس پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی اور سیکشن ہیڈز محمد اکمل اور جاوید اقبال سمیت مختلف سکولز اور کالجز کے سربراہان ،اساتذہ اور طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی –

کمشنر ساہیوال ڈویڑن شعیب اقبال سید نے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈی پی ایس کے پرنسپل ،اساتذہ اوئرطلبا و طالبات کو مبارکباد دی اور سکول کی نصابی و ہم نصابی اعلی کارکردگی کو دوسرے تعلیمی اداروں کے لئے مشعل راہ قرار دیا -انہو ں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباو طالبات کی نصابی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دیں جو فی زمانہ سب سے زیادہ ضروری ہے -انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں شرکت نوجوانوں کو بہت سی خرافات سے بچاتی ہے اس لئے انہیں پسند کے کھیل میں ضرور حصہ لینا چاہیے -انہوں نے کہا کہ کھیلیں ذہنی نشورونما کے ساتھ ساتھ رواداری اور سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے ڈی پی ایس کے پرنسپل سید انوارالحسن کرمانی کو اوور آل ٹرافی بھی دی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button