ساہیوال

ساہیوال ریجن میں پی ایس اے اور ایس ایس اے کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز کا انعقاد

ساہیوال ریجن میں پی ایس اے اور ایس ایس اے کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز کا انعقاد
آر پی او محبوب رشید نے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ ملک داود کے ہمراہ پی ایس اے اور ایس ایس اے کے امیدواران کا انٹرویو لیا جس میں ساہیوال۔اوکاڑہ اور پاکپتن کے امیدوران شامل ہیں۔انٹرویو کا انعقاد آر پی او ساہیوال میں کیا گیا
اس،موقع پر آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک تھانہ کی سطح پر پولیس کا جدید چہرہ ہے جہاں پر تعینات عملے پر نہایت اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے مطلوبہ معیار، تعلیمی قابلیت، کام کرنے کی صلاحیت اور اعلی اخلاق کا حامل ہونا ضروری ہے۔
جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے پی ایس اے (PSA)اور ایس ایس اے (SSA)کی بھرتی انتہائی شفاف طریقہ سے کی جارہی ہے۔سفارش کلچر کے انسداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں اور بھرتی میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ہر مرحلہ کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی ہے۔ کامیاب امیدوران کو بذریعہ مقامی پولیس مطلع کیاجائے گا اور اُن کی فہرست سوشل میڈیا پیج پر بھی شئیرکی جائیں گی*

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button