پاکستان

آشوبِ چشم کی وبا: پنجاب کے اسکول کل سے پیر تک بند رکھنے کا اعلان

آشوب چشم کی وبا کی وجہ سے پنجاب کے نجی اور سرکاری اسکول کل سے پیر تک بند رہیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے 28 اور 30 ستمبر کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

29 ستمبر کو عیدمیلادالنبی کی عام تعطیل ہے جس کی وجہ سے اسکولز بند رہیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول راوی روڈ کا دورہ کیا اس موقع پر آشوب چشم سے متاثرہ بچوں کی اسکولوں میں حاضری پر نگران وزیراعلیٰ برہم ہوگئے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری اسکولز کو فوری طلب کیا اور پنجاب بھر کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کو چھٹی دینے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری اسکولز کے مطابق فیصلہ پنجاب میں آشوب چشم کی وبا سے بچوں کا محفوظ رکھنے کے لیے کیا، فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر کے اسکولوں پر ہوگا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں آشوب چشم تیزی سے پھیل رہا ہے، ہر کلاس میں 6 سے 7 بچے متاثر ہیں، اسکولز کی چھٹیوں سے فرق پڑے گا، بچے 4 دن گھر میں رہیں گے تو آشوب چشم کا پھیلاؤ کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیر کے روز سے سختی کےساتھ ایس اوپیز پرعملدرآمد کرایا جائےگا، اساتذہ گیٹ پر اسکول آنے والے ہر بچے کی آنکھیں خود چیک کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button