ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا عیدالضحی کے تینوں دن صفائی کے بہترین انتظامات پر کارپوریشن کے تمام افسران اور سینٹری ورکرز کو خراج تحسین

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید کا عیدالضحی کے تینوں دن صفائی کے بہترین انتظامات پر کارپوریشن کے تمام افسران اور سینٹری ورکرز کو خراج تحسین، کارپوریشن کے ہر ملازم نے اپنی ڈیوٹی جانفشانی سے ادا کی جس سے آلائشوں کو ریکارڈ وقت میں اٹھانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں کامیابی ممکن ہو ئی۔

کمشنر ساہیوال اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن کے تمام افسران کے خصوصی اجلاس میں انہوں نے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ ان کی طرف سے تمام سینٹری ورکرز کا شکریہ بھی ادا کریں جنہوں نے شہر کو صاف رکھنے میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹرسیف اللہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل علیزہ ریحان ،چیف آفیسر محمد اشفاق احمداور میونسپل افسران غلام عباس ،ڈاکٹر محمد ریاض ،محمد فرخ ،محمد وسیم ،محمد اشفاق اور شمس نے بھی شرکت کی

کمشنر شعیب اقبال سید نے کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پر جس جذبے سے فرائض سرانجام دیئے گئے وہ جذبہ برقرار رہنا چاہیے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ان کی خواہش پوری ہو سکے۔ انہوں نے شہر کے تجارتی مراکز خصوصا دیپالپور بازار ،شربت بازار ،پل بازار ،پاکپتن بازار اور صدر بازار سے تجاوزات ختم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ شہری کسی پریشانی کے بغیر خریداری کر سکیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button