پاکستانتازہ ترینساہیوال

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ پیڈیاٹرک میڈیسن اور پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ایک واک کا انعقاد کیا گیا

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ پیڈیاٹرک میڈیسن اور پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ایک واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، میڈیکل طلباء اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ہیڈ آف پیڈیاٹرک میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر نجف مسعود، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد مصطفی، سینئر رجسٹرار ڈاکٹر محمد یاسین، ڈاکٹر ثناء اسرار، ڈاکٹر جویریہ سعید، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کے علاوہ سینئر فکیلٹی ممبران ڈاکٹر ہارون گیلانی، ڈاکٹر اختر محبوب، ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر عمر اجمل، ڈاکٹر سلیم ہاشمی، ڈاکٹر کامران شوکت، ڈاکٹر رئیس عباس، ڈاکٹر عامر دیوان، ڈاکٹر سجاد حسین، ڈاکٹر منتظر مہدی، ڈاکٹر زریں امجد، ڈاکٹر صفیہ اظہار، ڈاکٹر حصیف نے بھی شرکت کی۔ واک کے اختتام پر ڈاکٹر پروفیسر نجف مسعود نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچون میں بیماریوں کی بڑی وجوہات ماؤں کا بچوں کو اپنا دودھ نہ پلانا اور وقت پر ٹھوس غذا شروع نہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس کروا کر اور بیماری کی صورت میں جلد مستند ڈاکٹر کو چیک کروا کر بچوں کی شرح اموات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤنے والدین کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گزاریں اور ان کو اعتماد دیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button