پاکستانجرائمساہیوال

بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار 7کس ملزمان گرفتار ملزمان سے مال مسرو قہ بر آ مد

پولیس تھانہ بہادر شاہ کی بر وقت کاروائی
واردات کر نے والے 7کس ملزمان گرفتار ملزمان سے مال مسروقہ برآمد
محمد اکرم ولد محمد یوسف نے اطلا ع دی کہ ہمراہ عمران ،یٰسین ڈھاری پر سوئے ہو ئے تھے کہ 7کس اشخاص مسلح آتشیں اسلحہ ڈھاری پر آئے اور زبر دستی چابیاں لے کر کمرے سے نقدی 7لاکھ روپے اور طلائی زیور13تولے لے کر ہمیں ڈرا دھمکا کر فصل مکئی کی طرف فرار ہو گئے ۔
15پر اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی ۔شور واویلہ پر دیگر دیہاتی جاگ اٹھے اور ملزما ن کا تعاقب کیا ۔
بارشن کے قریب دیہاتیوں نے ملزما ن کو گھیرا ڈالا تو ملزمان نے گھیرا توڑنے کے لیے فائرنگ شروع کر دی ۔دیہاتیوں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ رکنےکے بعد پولیس نے فصل مکئی میں ملزمان کی تلاش کی تو 3کس ملزمان اپنے ساتھیوں اور اہل دیہہ کی فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں پڑے ہو ئے ملے جن کے ساتھ ان کا اپنا اپنا اسلحہ بھی تھا ملزمان نے اپنا نام و پتہ 1فلک شیر ولد لبھا 2علی شیر ولد لبھا 3محمد خان ولد لبھا اقوام دھریں کھوکھر منڈی احمد آباد خانہ بدوش بتلایا ۔دیہاتیوں نے گھیرا ڈالا ہوا تھاجس کی وجہ سے دیگر ہمراہی ملزما ن 1ظفر ولد وریام 2غلام سرور3گاگھی ولد بھوانا 4منا ولد لبھا بھی گرفتار کر لیے ۔پولیس نے ملزما ن کے قبضہ سے مال مسروقہ ، ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ملزمان سابقہ ریکارڈ ی اورپنجاب کے دیگر اضلا ع کی پولیس کو مطلوب تھے ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button