پاکپتنپاکستانجرائم

نورپورپاکپتن جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں

ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر کی قیادت میں پاکپتن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد افضال سے 1100 گرام چرس اور منشیات فروش ناصر منیر سے 1250 گرام چرس ، شراب فروش زاہد علی سے 20 لیٹر شراب ، شراب فروش قاسم علی سے 10 لیٹر شراب ، اور ناجائز اسلحہ بردار علی نواز سے پسٹل 30 بور معہ 15 گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ احمد یار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد امجد کو گرفتارکر کے 1320 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ ڈلوریام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش محمد سلیم سے 85 لیٹر شراب ، شراب فروش سرفراز سے 35 لیٹر شراب ، شراب فروش حیدر علی سے 30 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ بردار الطاف سے بندوق 12 بور معہ 3 کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ چکبیدی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ظہیر عباس سے 35 لیٹر شراب ، شراب فروش محسن اشرف سے 30 لیٹر شراب ، شراب فروش وقاص سے 30 لیٹر شراب ، شراب فروش حسنین سے 3 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ بردار صابر سے پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سٹی پاکپتن پولیس نے پل پیر کوٹ سے شراب فروش اسامہ اقبال سے 29 لیٹر شراب اور پل فرید آباد سے شراب فروش علی رضا سے 10 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ صدر عارفوالا پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار محمد سلیم سے پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں اور ناجائز اسلحہ بردار محمد عباس سے پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں ، ملزم بابر علی سے پسٹل 30 بور معہ 4 گولیاں ، شراب فروش محمد عثمان سے 22 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔
دیگر کارروائی میں تھانہ صدر عارفوالا پولیس نے کبوتر بازی پر جوا کھیلنے والے 9 کس ملزمان کو داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ قبولہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار محمد معین سے پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں اور ناجائز اسلحہ بردار فیصل ندیم سے پسٹل 30 بور معہ 5 گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ صدر پاکپتن پولیس نے کوٹ قاسم سے شراب فروش محمد فاروق کو 19 لیٹر شراب سمیت گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button