پاکستانجرائمچیچہ وطنی

چیچہ وطنی تھانہ صدر کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا

چیچہ وطنی سرکل میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں زور پکڑ گئیں۔ چیچہ وطنی تھانہ صدر کی حدود 39 بارہ ایل میں گذشتہ رات پانچ نقاب پوش چور سفید رنگ کی کار جے ایل آئی میں آئے اور بوتیک کی دکان کے تالے کاٹ کر 2 لاکھ سے زائد مالیت کے قیمتی کپڑے چرا کر لے گئے۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں چور ورادات کرتے ہوئے واضح نظر آرہے ہیں ۔ ملزمان نے فیس ماسک پہن رکھے ہیں۔ واردات رات3.56 منٹ پر ہوئی۔ سیر کے لیے گذرنے والی خواتین نے چوری کی واردات ہوتے دیکھ کر شوروغل کیا ۔ خواتین کے شوروغل پر چور موقع سے فرار ہو گئے۔ گھر میں اس وقت ایک ہی خاتون موجود تھی جو کہ چھت پر سو رہی تھی اہل محلہ نے گھر کی مالکن زوجہ حاجی محمد اکرم مرحوم کو جگایا ۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی اور شواہد اکٹھے کیے۔ یاد رہے اس گلی میں رمضان المبارک میں چار نقاب پوش چوروں نے سابق کونسلر چوہدری شفقت شفیق کے گھر بھی واردات کرنے کی کوشش کی تھی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود وہ ملزمان بھی ابھی تک ٹریس نہیں کیے جاسکے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button