پاکستانکھیللاہور

واپڈا سپورٹس بورڈ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

لاہور ( ) کرونا واءرس کی صورت حال میں بہتری کے بعد واپڈا سپورٹس بورڈ نے آج ایک تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں ممبر پاور (واپڈا) جمیل اختر، مینجنگ ڈائریکٹر (ایڈمن ) خالد سلیم ،ایڈوائزر سپورٹس کرنل (ریٹائرڈ ) آصف مہدی ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس محمد اشرف خان ،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری رانا سرور اور سپورٹس بورڈ کے دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

محمد شفیق چشتی ٹورنامنٹ کے بہترین ریڈر قرار پائے جنہوں نے 13 پوائنٹ سکور کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے ورلڈ کبڈی کپ 2020 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر واپڈا کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ واپڈا کھلاڑی مستقبل میں بھی اسی طرح ملک کا نام روشن کریں گے۔کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کھیل ایک ایسا عمل ہے جس کی بدولت دہشتگردی کے خاتمے ،معیشت کی بہتری اور قومی یکجہتی جیسے اہم چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button