پاکستانکھیل

کاش ماں ہوتی میں اسے اپنے غم بتاتا، نسیم شاہ رنجیدہ ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر دل شکستہ پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا ‘میں نے پی ایس ایل کیلئے بہت محنت کی، میں ایونٹ کیلئے بہت پرجوش تھا’۔ والدہ کی وجہ سے انجری سے چھٹاکارا پایا اور کرکٹ میں واپسی ہوئی: نسیم شاہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ‘میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں، پتا نہیں یہ میسج کیوں نہیں دیکھ پایا، میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں’۔ نسیم شاہ نے آخر میں کہا کہ ‘اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا’۔ خیال رہے نسیم شاہ کی والدہ نومبر 2019 میں انتقال کرگئی تھیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button