پاکپتنپاکستانجرائم

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن بین الاضلاعی ڈکیت،اشتہاری مجرم گرفتار

نور پور۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن ملک جمیل ظفر کی قیادت میں پاکپتن پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تھانہ کلیانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرم شہزاد عرف ساجد ولد خادم حسین قوم بھٹی سکنہ گگو منڈی کو گرفتارکر لیا۔

گرفتار ڈکیت پاکپتن کے علاوہ لاہور میں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

گرفتار ڈکیت سے اسلحہ ناجائز بندوق 12 بور معہ کارتوس برآمد ، مقدمہ درج ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button