پاکستانتازہ ترینرحیم یار خان

ڈہرکی کے قریب خوفناک ٹرین حادثہ 35 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

رحیم یار خان: صوبہ سندھ کے علاقہ گھوٹکی کے قریب 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم*

 

حادثے: کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار کی علی الصبح گھوٹکی کے قریب ریتی اور ڈھرکی ریلوے اسٹیشنز کے درمیان کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس جب کہ راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم ہوگیا

حادثے کے نتیجے میں اب تک 36 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس میں سوار تھے جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی میرپور ماتھیلو عمر طفیل کا ہنا ہے کہ حادثے میں 7 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں۔

جن میں 3 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 سے 8 بوگیاں ایک دوسرے میں پھنسی ہوئی ہیں۔ ان بوگیوں میں متعدد مسافر تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔

جنہیں نکالنے کے لیئے بوگیوں کو کاٹا جارہا ہےجب کہ مقامی ریسکیو رضاکار کے علاوہ رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں اور بھاری مشینری تاحال حادثے کی جگہ پر نہیں پہنچی، معمولی زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں اپنی مدد آپ کے تحت منتقل کیا جارہا ہے۔

جب کہ شدید زخمیوں کو سکھر اور رحیم یار خان منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں جس کے لیئے ہیلی کاپٹر روانہ کردیئے گئے ہیں۔ذرائع

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button