پاکپتنپاکستانجرائم

تھانہ کمیر حماد چوہدری قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

کمیر  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد کاشف اسلم کی ہدایت پر 3 ماہ قبل قتل ہونے والے سکنہ کمیر 120/9ایل کے رہائشی محمد حماد چوہدری نامی نوجوان کے روپوش قاتل کو ایس ایچ او تھانہ کمیر نے ڈی ایس پی صدر سرکل فرخ جاوید کی سربراہی میں
اپنی تمار تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محکمانہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اے کیٹگری کے اشتہاری مرکزی ملزم شریف ولد حاما قوم آرائیں سکنہ کچی آبادی کمیر کو گرفتار کر لیا مرکزی ملزم کی گرفتاری کےلئےڈی پی او ساہیوال و ایس ایچ او کمیر کی اس قابل تحسین کاروائی پر مقتول کے لواحقین نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر پولیس کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر SHO کمیر نےمدعی پارٹی کو یقین دہانی کروائی کہ اس کیس کے دیگر دو ملزمان صدام ولد شریف اور سلمہ بی بی بھی جلد پابندے سلاسل ہوں گے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button