پاکپتنپاکستانتازہ ترین

نورپور میں تجاوزات کی بھرمار سندھے خان روڈ سے گزرنا مشکل ہوگیا

نورپور میں تجاوزات کی بھرمار سندھے خان روڈ سے گزرنا مشکل ہوگیا ایمبولینس کو لمبا انتظار کرنا پڑتا نورپور کے سندھے خان روڈ پر تجاوزات بھر مار دوکاندار حضرات روڈ کی جگہ کو ذاتی ملکیت سمجھنے لگے آئے روز راہگیروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا معمول بن گیا سندھے خاں چوک اور سندھے خان روڈ پر تجاویزات کی وجہ سے ایمبولینس کو رورل ہیلتھ سنٹر سے مین روڈ تک پہنچنے میں آدھا آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی مریض بھی متاثر ہوتے ہیں۔سندھے خاں چوک میں گرلز ہائی سکول بھی ہے اس کے سامنے بھی ٹھیلے والوں نے قبضہ جما رکھا ہے جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا چلنا بہت دشوار ہے اس کے ساتھ ہی مٹی کے ڈمپر بغیر ڈھانپے گزرنے کی وجہ سے سارا روڈ ہی گرد آلود رہتا ہے جس سے لوگوں میں سانس کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button