پاکستانجرائمچیچہ وطنی

چیچہ وطنی کے نواحی گاﺅں 42/12-L گورنمنٹ سکول کی جگہ پر لوگوں نے کوڑا کرکٹ پھینکنا اور مویشی باندھنے شروع کر دئیے

نواحی گاﺅں 42/12-L میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کی جگہ پر لوگوں نے کوڑا کرکٹ پھینکنا اور مویشی باندھنے شروع کر دئیے،گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ اہل دیہہ کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 42/12-L میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کی جگہ جہاں پر پہلے فٹ بال گراﺅنڈ ہوتا تھا وہاں لوگوں نے کوڑا کرکٹ پھینکنا اور مویشی باندھنے شروع کر دئیے اور گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بدبو پھیلنا شروع ہو گئی ہے، دیہاتیوں نے بتایا کہ یہ جگہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کی ملکیت ہے جہاں پہلے فٹ بال گراﺅنڈ ہوتا تھا لیکن چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے اس کی دیکھ بھال نہ ہو سکی اور لوگوں نے اس پر اپنے مویشی باندھنا اور کوڑا کرکٹ پھینکنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے بدبو پھیلنا شروع ہو گئی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے جگہ کو صاف کروانے اورچار دیواری کروا کر فٹ بال گراﺅنڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button