پاکستانجرائمچیچہ وطنی

چیچہ وطنی تھانہ صدر پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،ایک خاتون سمیت پانچ افراد گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد کاشف اسلم اور ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ صدر رانا ارشاد الرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ محلہ مہرآباد میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر برہنہ حالت میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں خاتون سویرا سکنہ چونگی امر سدھو لاہور، محمد افتخار عرف جاوید سکنہ مہرآباد، عتیق الرحمن سکنہ اوکانوالہ بنگلہ، ذیشان ساحر سکنہ 87 بارہ ایل اور محمد نعمان سکنہ 41 بارہ ایل شامل ہیں۔
قبحہ خانہ محمد افتخار عرف جاوید سکنہ مہرآباد کی زیرِ سرپرستی چل رہا تھا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف بجرم 371A، 371B کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button