پاکستانتازہ ترینچیچہ وطنی

چیچہ وطنی: بلدیہ انتظامیہ نے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن خدمت آپکی دہلیز پر کی سرعام دھجیاں اڑا دیں

چیچہ وطنی۔ بلدیہ انتظامیہ نے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن خدمت آپکی دہلیز پر کی سرعام دھجیاں اڑا دیں۔ ایک ہفتہ مسلسل نشاندھی کے بلدیہ انتظامیہ سیوریج کا نظام بہتر نا کر سکی۔
تفصیلات کے مطابق پرانے پولیس سٹیشن کے غلہ منڈی والی گلی میں مسلسل سیوریج کا نظام خراب ہے۔ اور گندہ پانی گٹر سے نکل کر گلی میں کھڑا ہو جاتا ہے۔ جس سے نمازی حضرات کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ گٹروں کے ڈھکن بھی غائب ہے۔جس سے کسی بھی وقت کوئی بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں گر سکتاہے۔چند روز قبل بھی ایک بچہ گٹر میں گرنے لگا تاہم خوش قسمتی سے بچ گیا۔ دوسری جانب بار بار نشاندھی کے بلدیہ انتظامیہ ٹس سے مس نا ہوئی اور ابھی تک اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔ اہل محلہ نے اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی اور ڈی سی ساہیوال سے پیل کی ہے کہ وہ صورتحال پر نوٹس لیں اور وزیر اعلی کے ویژن خدمت آپکی دہلیز پر عمل درآمد کروائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button