پاکستانتازہ ترینچیچہ وطنیسیاست

چیچہ وطنی: مرکزی انجمن تاجران تحصیل چیچہ وطنی اور اہل تشیع کے درمیان مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف رائے حسن نواز خاں نے معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ طے کروا دئیے

چیچہ وطنی مرکزی انجمن تاجران تحصیل چیچہ وطنی اور اہل تشیع کے درمیان مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف رائے حسن نواز خاں نے معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ طے کروا دئیے۔
ختم نبوت چوک والے معاملے پر سید کاشف شاہ اور سید مہدی شاہ نے واضح کیا۔ کہ اہل تشیع کا چوک ختم نبوت کے دروازے پر خلفائے راشدین اور اہل بیعت کے ناموں پر کوئی اعتراض نہ تھا۔ نہ ہے۔ ہمارا اعتراض کچھ ایشوز پر تھا۔ جو یوسف جمال ٹکا شہید کی موجودگی میں طے ہوئے تھے۔ تعمیراتی کام میں مشاورت کو معاہدے کی رو سے ترق کیا گیا۔ ہم چاہتے تھے۔ کہ خلفائے راشدین اور اہل بیعت کے ناموں کے نیچے قرآنی آیات اور احادیث کے علاوہ کچھ نہ لکھا جائے۔ ہمارا اعتراض پرائیویٹ لوگوں کے نام لکھنے پر تھا۔ جس پر ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ شہر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور منفی پروپیگنڈا کے تدراک کے لیے۔ سیاسی قیادت اور معززین شہر کی یقین دہانی پر اس معاملے کو فریقین میں باہمی رضامندی سے فی الفور ختم کرتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button