پاکستانتازہ ترینکھیل

ڈاکٹر نعمان نیاز کی معافی پر شعیب اختر کا مؤقف آ گیا

سرکاری اسپورٹس چینل پر بدتمیزی کے معاملے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کی معافی سے متعلق سابق کرکٹر شعیب اختر کا مؤقف سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نعمان کو مجھ سے نہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے، میں یہ قصہ اس دن وہاں ختم کر کے آ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معافی اس رات کو چاہئے تھی، اب اس کا کوئی فائدہ نہیں، ان کے اس رویے سے سرکاری چینل کے تشخص کو نقصان پہنچا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ میں اس رات بڑا کچھ کر سکتا تھا، لیکن میں نے نہیں کیا اور سارا معاملہ قدرت پر چھوڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ جو بہت بوڑھی ہو چکی ہیں، ان کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں سے دور رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نعمان اب جو مرضی کہیں مجھے اس معاملے پر اب کچھ نہیں کہنا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button