پاکستانجرائمساہیوال

ساہیوال میں دوست نے بیرون ملک مقیم دوست کی اہلیہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ساہیوال(تصور حسین) پولیس نے اسلحے کے زور پر دوست کی بیوی کو ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ساہیوال کے نواحی گاؤں 65 فور آر میں سعودی عرب میں مقیم ایک محنت کش کی بیوی سے اس کے دوست نے زیادتی کی، اور نازبیا ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتا رہا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے تھانہ نورشاہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ اس کا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہے، چند روز قبل ایک حادثے میں بچے کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، جس کے علاج کے لئے مدد کی ضرورت تھی، شوہر کا دوست اسلم ہمارے گھر آیا اور مجھے اور میرے بچے کو اپنے گھر لے گیا، لیکن وہاں اس نے ہمیں ایک کمرے میں بند کردیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button