انٹر نیشنلسیاست

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا دورہ برطانیہ

گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور نے گلاسکو پارلیمنٹ کی پریزائڈنگ آفیسر و ممبر سکاٹش پارلیمنٹ ایلسن جانسٹون سے ملاقات کی ۔اس دوران پاک برطانیہ تعلقات, مسئلہ کشمیر, افغانستان کی صورتحال,اقلیتوں کو مذہبی آزادی , صحت, تعلیم, صاف پانی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر چوہدری محمد سرور نے افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کے لیے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا۔ان کاکہنا تھا کہ مضبوط افغانستان صرف پاکستان یا خطے نہیں پوری دنیا کی ضرورت ہے ،افغانستان کو تنہا چھوڑنا خطرناک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں انسانیت کی ضروریات پورا کرنے کے لیے آگے آنا ہو گا،پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کرتارپور کا تاریخی منصوبہ دنیا بھر کی سکھ برادری کے لیے تحفہ ہے،ملاقات میں سکاٹش پارلیمنٹ کی ممبر نے خطے میں امن کے لیے پاکستانی کردار کو سراہا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button