انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کہاں دیکھا جائے گا ؟

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن ہفتے کو ہو گا۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہو گا تاہم یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا اور اس کا اختتام دوپہر 2 بجکر 37 منٹ پر ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکہ میں نظر آئے گا جبکہ سورج گرہن بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button