پاکستانتازہ ترینساہیوال

ہر سال ہزاروں افراد روڈ حادثات میں اپنی قیمتی زندگی گنوا بیٹھتے ہیں طلباء آگاہی سمینار سے گفتگو۔ڈاکٹر آصف کمال

ہر سال ہزاروں افراد روڈ حادثات میں اپنی قیمتی زندگی گنوا بیٹھتے ہیں طلباء آگاہی سمینار سے گفتگو۔ڈاکٹر آصف کمال

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال نے طلباء کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔ انہوں نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک قوانین وروڈ سیفٹی کے بارے جاننا تمام روڈ یوزر کیلئے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے طلباء سے تلقین کرتے ہوئے کہا کہ روڈ حادثات سے بچنے کیلئے دوران ڈرائیونگ سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔روڈ پر چلتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں،تیزرفتاری اور ون ویلنگ جیسے گھناؤنے کھیل ہمیشہ بعض رہیں۔مہذب قومیں ہمیشہ ٹریفک رولز کی پاسداری کرتی ہیں اور روڈز ڈسپلن کو فلو کرتی ہیں اور دوسروں کے لیے مثال بھی ثابت ہوتی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button