پاکستانتازہ ترین

حکومت نے سال نو پر عوام پہ پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتی فیصلے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
 
 
پیٹرول کی نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
 
نوٹی فکیشن کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔
 
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 111 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے۔
 
 
حکومت نے مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 95 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 113 روپے 53 پیسے ہوگئی ہے۔
 
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت آئی ایم ایف پیٹرولیم لیوی ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button