پاکستانساہیوال

پنجاب بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں موسم بہار کی شجر کاری مہم منگل22فروری سے شروع ہو رہی ہے

پنجاب بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں موسم بہار کی شجر کاری مہم منگل22فروری سے شروع ہو رہی ہے

جس دوران 32لاکھ64ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول ساہیوال میں منعقد ہوگی جس میں کمشنر علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک سکول کے طلبہ اور سکاوٹس کے ساتھ ملکر پودے لگائیں گے۔ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ایک خصوصی اجلاس کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈی جی پی ایچ اے محبوب احمد، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان اور اے سی ریونیو فضائل مدثر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ جنگلات نے شجرکاری مہم کے دوران پودوں کی دستیابی اور فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور زیادہ تر پودے محکمہ جنگلات کے علاوہ محکمہ سکول ایجوکیشن، لائیوسٹاک اور پی ایچ اے کے زیر اہتمام لگائے جائیں گے۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے زور دیا کہ پودوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال اور آب پاری کا بھی انتظام کیا جائے اور اس مہم میں سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو بھی شامل کیا جائے تاکہ اس اہم قومی مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button