پاکستانساہیوال

ساہیوال وزیر اعظم کے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں بھی موسم بہار کی شجرکاری مہم جاری

ساہیوال وزیر اعظم کے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں بھی موسم بہار کی شجرکاری مہم جاری ہے۔

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالقیوم کے ہمراہ جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل عامر اوسابق ٹیسٹ کرکٹر ر سلیم الٰہی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی یاسر فرید نے کہا کہ پودے لگانے کے بعد انکی دیکھ بھال کا بھی مناسب انتظام کیا جائے اور عوام کو ان کے فوائد بارے آگاہی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں پنجاب کو سرسبز و شاداب بنانے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدلقیوم نے کہا کہ درخت ماحولیات آلودگی ختم کرکے پر فضا اور سر سبز و شاداب ماحول فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم سے ذہنی اسودگی ختم کر کے تمام شعبوں میں ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اس لیے ہر شخص کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button