پاکستانساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے پرعزم صبح سویرے کا کنعان پارک اور مجید امجد پارک کا وزٹ

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا ہے کہ انتظامیہ عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور شہر کے تمام پارکس کو مرحلہ وار بہتر بنایا جا رہا ہے۔

شہری اس اہم کام میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور پارکوں کو صاف ستھرا رکھ کر اپنا سماجی فرض ادا کریں -انہو ں نے یہ بات کنعان پارک اور مجید امجد پارک کے دورے کے دوران کہی جس میں انہو ں نے دونوں پارکوں کی صفائی کی صورتحال اور دستیابی تفریحی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا -اے ڈی سی ریونیو عاصم سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے محمد مدثر بھی ان کے ہمراہ تھے

انہو ں نے کنعان پارک میں صفائی کی عمومی صورتحال پر اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی- ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کنعان پارک میں بنائے گئے چڑیا گھر کا بھی دورہ کیا اور وہاں رکھے گئے جانوروں کی خراب دیکھ بھال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا جو ان جانوروں کی خوراک اور صحت کا خیال رکھے گی

انہو ں نے پارک میں کام کرنے والے ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے تحریک انصاف کے رہنما ملک سجاد اعوان کی سربراہی میں ایک سیٹیزن کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی جس کا مقصد ملازمین کی حاضری اور ان کے کام کو یقینی بنانا ہے -بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے مجید امجد پارک کا دورہ کیا اورمیونسپل کارپوریشن کو پارک کی تمام جگہ کی مکمل صفائی شروع کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسے بھی عوام کے لئے کھولا جا سکے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button