پاکستانساہیوال

آر پی او ساہیوال کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں ڈی پی او اوکاڑہ اور ڈی سی اوکاڑہ کے ہمراہ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے واک میں شمولیت

آر پی او ساہیوال کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں ڈی پی او اوکاڑہ اور ڈی سی اوکاڑہ کے ہمراہ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے واک میں شمولیت

آر پی او ساہیوال ریجن ڈاکٹر معین مسعود نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور وزیر ثقافت کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں پنجابی کلچر ڈے کا انعقاد خوش آئندہ ہے اس سے نوجوان نسل کو اپنے کلچر سے روشناس کروانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے ڈی سی آفس میں واک کی قیادت اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار ڈی سی علی اعجاز اے ڈی سی حسنین سنپال ۔طاہر امین۔رانا نوید ۔ڈاکٹر مجید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ڈاکٹر معین مسعود نے دیگر سرکاری افسران کے ہمراہ ضلع کونسل لان میں شجر کاری کی مناسبت سے پودے لگاٸے بعد ازاں جناح پارک میں پنجاب کلچر کی مناسبت سے لگاۓ جانے والے سرکاری اور غیر سرکاری سٹالز کا وزٹ کیا جہاں مختلف سٹالز میں پنجاب کلچر کو اجاگر کیا گیا تھا اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار اور ڈی سی اوکاڑہ علی اعجاز نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈےکو منانے کا بنیادی مقصد پنجابی کلچر کو فروغ دینا اور نئی نسل کو اس کلچر سے روشناس کروانا ہے آر پی او ڈاکٹر معین مسعود نے اوکاڑہ انتظامیہ کی جانب سےپنجابی کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کو خوب سراہا

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button