پاکستانساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے گورنمنٹ بٹالہ مسلم ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے گورنمنٹ بٹالہ مسلم ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا

انہوں نے سکول میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائرہ لیا اور پڑھائے جانے والے نصاب بارے بچوں سے سوالات بھی کیے۔ انہوں نے ٹائم اور ڈسپلن کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز کا وزٹ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا اور انہیں مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

بعدازا ں اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے احساس سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے احساس کیش کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ احساس کیش کی تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ سنٹر پر آنے والی خواتین کو زیادہ دیر انتظار نہ کرنے پڑے۔انہوں نے احساس سنٹر پر پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ حقدار تک اسکا حق پہنچ سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے بنیادی مرکز صحت 100/9Lکا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے عملے کا حاضری رجسٹر چیک کیا اور مرکز پر فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات اور فری ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مرکز صحت میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ صفائی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سروس ڈلیوری کو بہتر کیا جائے اور آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button