پاکستانتازہ ترینسیاست

حکومت کی جانب سے حمایت کا دعویٰ، ق لیگ کا مؤقف سامنے آگیا

حکومت کے وزرا کی جانب سے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے معاملات طے پانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
 
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔
 
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔
 
شہباز گل کی ٹوئٹ پر ق لیگ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور جواب دیا کہ ’نوکمنٹ‘۔
 
دوسری جانب ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزرات سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ان کی جانب سے استعفیٰ چوہدری شجاعت حسین کی منظوری کے بعد دیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button