ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن نے شہر میں سیوریج منصوبے کھدائی کے دوران تباہ شدہ سڑکوں کی فی الفور تعمیر کا حکم دے دیا

ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے شہر میں سیوریج منصوبے کھدائی کے دوران تباہ شدہ سڑکوں کی فی الفور تعمیر کا حکم دے دیا۔

یہ بات انھوں نے پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ساہیوال کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔صدر رانا وحید،سیکرٹری جنرل راؤ عتیق،سرپرست اعلیٰ میاں شبیر چٹھہ،چیئرمین الطاف الرحمن،گروپ لیڈر امتیاز احمد بٹ،وائس چیئر مین شیخ عبدلمجید،سینئر نائب صدر ملک آصف نواز اعوان،نائب صدر کاشف مشتاق بھٹی،ملک محبوب عالم،فنانس سیکرٹری رانا سلیم،جوائنٹ سیکرٹری مہر حسن عبداللہ ناز،انفارمیشن سیکرٹری رانا غلام حیدر، سوشل میڈیا انچارج حارث شاہ گیلانی،ایگزیکٹو ممبران شیخ عمران،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پی ایم اے ایس کے نومنتخب شدہ ایگزیکٹو ممبران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر جاوید اختر محمود نے کہاکہ پاکستانی صحافت معاشرے میں اصلاح احوال کی بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ذاتی دلچسپی لے کر اور مسلسل مانیٹرنگ سے پسپ تمام منصوبوں پر تیزی سے کام کروایا جارہا ہے جس میں سڑکیں،سیوریج کو جلد از جلد مکمل کرنا اولین ترجیح ہے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے درجنوں کالونیوں کے ذمہ واجبات وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروادئیے گئے ہیں۔ کمشنر ساہیوال نے ڈویژنل انتظامیہ کی اولین ترجیحات بارے بھی پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد کو آگاہ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ ساہیوال شہر کے داخلی راستوں پر سائن بورڈز آویزاں کردئیے گئے ہیں تاکہ دیگر اضلاع سے آنے والے لوگ باآسانی سرکاری دفاتر میں اپنے کام کاج کے سلسلہ میں پہنچ سکیں شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے بلدیہ کو کوڑا اٹھانے والی مزید دو گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔ نشاندہی پر کمشنر ساہیوال نے نہر کنارے نوتعمیر شدہ پارک کے اجڑنے پر نوٹس لے لیا،شہر میں سیوریج منصوبے کھدائی کے دوران تباہی شدہ سڑکوں کی فی الفور تعمیر کا بھی حکم دے دیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button