پاکستانتازہ ترینسیاست

معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل کر امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل کر امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے۔
 
وزیر اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کو اظہار تشکر اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوا کر اوورسیز پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا اور ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی جانے والی رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کی مکمل حمایت اور سرپرستی کر رہی ہے۔
 
 
شہباز شریف نے کہا کہ ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور بہتری میں کردار ادا کرتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل کر آپ کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button