پاکستانسیاست

منچن آباد الیکشن بار ایسوسی ایشن منچن آباد میں کاغذات نامزدگی کا سلسلہ گزشتہ روز مکمل ہوگیا

منچن آباد الیکشن بار ایسوسی ایشن منچن آباد میں کاغذات نامزدگی کا سلسلہ گزشتہ روز مکمل ہوگیا۔
 
منچن آباد ۔ اس مرتبہ منچن آباد بار انتخابات میں پندرہ سے زائد وکلاء حصہ لے رھے ہیں، صدارت کے لیے تین امیدوار جن میں میاں طارق شاہین ساڑھو ایڈووکیٹ، میاں راشداحمد ساڑھوایڈووکیٹ اور میاں راشد ملکوکاوٹو ایڈووکیٹ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ھے۔ اس بار الیکشن کی دلچسپ بات یہ کہ میاں طارق شاھین ساڑھوایڈووکیٹ اور میاں راشداحمد ساڑھو دونوں ہی کالوکاگروپ کے حامی امیدوار اور قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔ اس مقابلے میں سب سے زیادہ ساڑھوخاندان کے وکلاء کے لیے کڑا امتحان ہوگا کہ وہ اپنی ہی فیملی کے کس امیدوار کو سپورٹ کرتے ہیں۔دونوں امیدوار نہ صرف دوسرے وکلاء کو کنونس کرنے کی کوشش کریں گے بلکہ اپنی ہی فیملی کےوکلاء کو اپنے ساتھ ملانا کسی چیلنج سے کم نہ ہوگا کیوں کہ منچن آباد بار میں اکثریت ساڑھو خاندان کے وکلاء کی ھے پاکستان میں یہ واحد تحصیل شمار کی جاتی ھے جس میں سیاسی اثرورسوخ والا امیدوار ہی کامیابی حاصل کرپاتا ھے۔ اس لیے یہ مقابلہ منچن آباد کی تاریخ میں نہ صرف دلچسپ ہوگا بلکہ صدارت کی سیٹ حاصل کرنا یقناً بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔ میاں راشد ملکوکا وٹو کی بات کی جائے تو اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ وہ ایک اثرورسوخ رکھنے والے وکلاء میں شمار کیے جاتے ہیں۔ میاں فراز افضل ساڑھو ودیگر بلامقابلہ جوائنٹ سکریٹری فنانس سکریڑی اورلائبری سکریٹری منتخب ہوچکے ہیں

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button