پاکستان

عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بن گئیں

عائشہ زہری نے بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین کو سیلاب کے دوران ناقص کارکردگی پر او ایس ڈی کر دیا گیا تھا اور وزیراعظم نے دورے کے دوران عائشہ زہری سے ملاقات کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا اور ان کے لیے تالیاں بھی بجوائی تھیں۔
عائشہ زہری کو اب ڈپٹی کمشنر نصیر آباد تعینات کر دیا گیا ہے، اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکرٹری آب پاشی تعینات تھیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کہتے ہیں کہ عائشہ زہری کی تعیناتی صوبے کی خواتین کی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار ہے۔

عائشہ زہری نے لیویز فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ ناصرف درہ بولان کے دشوار گزار علاقوں میں پھنسے ہزاروں لوگوں اور مسافروں کو ریسکیو کیا بلکہ ریلیف کیمپوں میں سیلاب زدگان کے لیے خاطر خواہ انتظامات کو بھی یقینی بنایا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button