پاکستان

الیکشن کی تاریخ اکتوبر 2023 ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ اکتوبر 2023 ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013 میں برسراقتدار میں آنے کے بعد ن لیگی حکومت نے ترقیاتی منصوبے لگائے، ن لیگی حکومت مستحکم معیشت چھوڑ کرگئی، گزشتہ حکومت نے معیشت کو نقصان پہنچایا، الیکشن کی تاریخ اکتوبر 2023 ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2016 سے ملک میں سیاسی عدم استحکام آیا، منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹایا گیا، 2018 میں پروپیگنڈا حکومت آئی، پی ٹی آئی دورمیں وزیراعظم ہاؤس کی توجہ سیاسی انتقام پر تھی، وزیراعظم ہاؤس کو اغواہ خانہ بنایا گیا شریف فیملی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، مقدمے کے بعد کوئی الزام کسی کورٹ میں بھی ثابت نہیں کرسکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیوڈ روز نے عمران خان اور شہزاد اکبر کے کہنے پر ڈیلی میل میں کہانی چھاپی، الزام لگایا گیا کہ 2005 میں شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی گرانٹ کھائی، شہباز شریف پرالزام لگنے کے بعد 3 سال یہ مقدمہ چلا، لندن کی عدالت میں انہوں نے 9 بار توسیع لی۔

رانا ثناءاللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں بریت پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے مخالفین پر بےبنیاد مقدمات بنائے، رانا ثناءاللہ نے مقدمے کا سامنا کیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے قرآن شریف کی بھی قسمیں کھائیں، اگر ثناءاللہ کے خلاف ثبوت تھے توعدالت کو دیتے، رانا ثنا اللہ پر جو الزام لگائے اس کی قیمت کون ادا کرے گا؟۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button