پاکستان

حکومت نے گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے تک اضافہ کردیا

برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے اور ایک کلو برانڈڈ دیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے تک کا اضافہ ہو گیا۔

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیکفیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز میں بچوں کے خشک دودھ، گھی، نوڈلز، بسکٹ، کیچپ اور جیم کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز میں برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور اضافے کے بعد فی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت 397 سے بڑھا کر 468 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایک کلو برانڈڈ دیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور نئی قیمت 1200 سے بڑھ کر 1 ہزار 420 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز میں بچوں کا 800 گرام خشک دودھ کا ڈبہ 120 روپے مہنگا کیا گیا ہے، اور اب اس کی قیمت 1690 سے بڑھ کر 1810 روپے کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹماٹو کیچپ کی قیمت میں 30 روپے، نمک کی قیمت میں 10 روپے جب کہ جیم کی قیمت میں 29 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بسکٹ، مصالحہ جات اور ٹوائلٹ سوپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button