پاکستان

تحریک انصاف کے 3اراکین کا ویراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

پنجاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حمایت یافتہ ق لیگ کی حکومت ڈگمانے لگی۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل مزید 3 اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ق لیگ کے بعض ارکان کا بھی غیرحاضر رہنے کا امکان ہے۔

اعتماد کے ووٹ کےلیے مطلوبہ نمبر پورے نہ ہونے سے عمران خان کی نیندیں اڑ گئیں۔ پی ٹی آئی نے 186 ووٹ پورے کرنے کے جتن شروع کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ اسپیکر سبطین خان کی ہدایت پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 کو طلب کررکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر کارروائی شروع کی جائے گی تاہم 9 جنوری سے قبل ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے سے عمران خان سخت پریشان ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button