پاکستان

الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرے،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا۔

گورنرپنجاب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرے تاہم بلیغ الرحمان نے موجودہ سکیورٹی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا مشورہ دے دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرے تاکہ انتخابات کے انعقاد کےلیے تمام شرائط کو یقینی بنایا جائے۔

گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی عثمان بزدار کے الیکشن کے تاریخ سے متعلق خطوط کا جواب بھی دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق خط کا جواب ارسال کر دیا۔ حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا میں صوبائی انتخابات کے لئے 16 اپریل کی تاریخ بھجوا دی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 25 جنوری کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کےگورنرز کو الگ الگ خطوط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں صوبائی عام انتخابات 9 سے13 اپریل کےدرمیان جبکہ کےپی اسمبلی کیلئے پولنگ 15 سے 17 اپریل کے درمیان کرائی جا سکتی ہے۔ آئینی طور پر دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے 90 دن میں انتخابات کرانا لازم ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button