پاکستان

بیرون ملک کرنسی لے جانے والوں کیلئے بڑی خبر

حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک کرنسی لے جانے کیلئے سرکاری موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی ہے۔حکومت پاکستان کے مطابق اب بیرون ملک کرنسی لے جانے والوں کو سرکاری ایپ میں معلومات درج کرانی ہوگی۔

اسلام آباد میں 2 فروری بروز جمعرات ایف بی آر ممبر کسٹم آپریشنز مکرم جاء انصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل نہیں ہوئے، گزشتہ سال 45 لاکھ ڈالر کے مساوی غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی، جب کہ ڈالر کی اسمگلنگ ہوئی ہے لیکن اس کا حجم کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریٹ بڑھنے کی اطلاع پر پاکستان میں لوگوں نے ڈالر ذخیرہ کئے، منی ایکسچینج کمپنیوں کے علاوہ بعض نجی لوگ بھی اس دھندے میں پڑ گئے، لوگوں نے ڈالر 210 میں خرید کر 270 تک میں فروخت کیا، پاک افغان بارڈر، اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر بھی کرنسی اسمگلنگ پکڑی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 12 ورکرز سے 6 ہزار ڈالر سے زیادہ کرنسی ضبط کی گئی۔

ممبر کسٹمز آپریشنز کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی ورکرز سعودی ریال لے کر جا رہے تھے، بیرون ملک مقیم لوگوں نے دبئی میں 272 روپے کا ڈالر فروخت کیا، اس کی وجہ سے ترسیلات زر میں بھی کمی آئی۔

بیرون ملک جانے والے حضرات

کرنسی ایپ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر میں کرنسی ڈيکلریشن ایپ کا اجراء کیا گیا ہے۔ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کی آسانی کیلئے یہ ایپ بنائی گئی ہے۔ اب 18 سال سے کم عمر وہ افراد جو بیرون ملک کرنسی لے جانا چاہتے ہیں، ان کیلئے رقم کی حد 2500 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ 18 سال تک کے افراد کیلئے کرنسی کی سالانہ حد 15 ہزار ڈالر رکھی ہے، جب کہ 18سال سے زائد عمر کے افراد فی وزٹ5 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد سالانہ 30 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہيں، ایپ کے ذریعے کوئی بھی بیرونی کرنسی ایئرپورٹ پر ڈکلیئرکرنا ہوگی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button