پاکستان

آرمی چیف سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف سید عاصم منیرسے قائم مقام افغان وزیرخارجہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
 
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردی، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔آرمی چیف کی طرف سے افغان عبوری حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
 
افغان وزیرخارجہ نے کہا افغانستان میں امن سے متعلق پاکستان کےمسلسل کردارکو سراہتے ہیں، علاقائی استحکام اور خوشحالی کیلیے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتےہیں،امیرخان متقی آرمی چیف نے باہمی تعلقات مستحکم کرنے اور مشترکہ امور سے باقاعدہ روابط پراتفاق کیا۔
 
اس کے علاوہ جنرل عاصم منیر سے چینی وزیرِ خارجہ کن گینگ نے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
 
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، سی پیک کے منصوبے کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا۔
 
دورانِ ملاقات آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم جزو ہے۔
 
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button