پاکستان

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہنے کا امکان

ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
 
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا تھا 30 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔
 
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پاکستان 30 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
 
پچیس جون کو بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں ملک میں داخل ہو چکی ہیں اوربارش کا سلسلہ جاری ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام کے زیر اثر 26 جون کی رات سے 30 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
 
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ان علاقوں کے علاوہ میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
 
اس سسٹم کے زیر اثر 26 جون کی رات سے 29 جون کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ڑوب، زیارت، موسیٰ خیل، ڈی آئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولنگر، پاکپتن، اوکاڑہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی توقع ہے، اس موسمیاتی نظام کے زیر اثر سکھر اور جیکب آباد میں 27 اور 28 جون کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 
واضح رہے کہ پنجاب،خیبرپختونخوااورآزادکشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد،راولپنڈی میں رات گئے موسلا دھاربارش ہوئی، جڑواں شہروں میں 62 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، بارش سے راجہ بازاربوہڑ بازار، موتی بازار، جامع مسجد روڈتالاب کامنظر پیش کرنے لگا، دکانوں میں پانی بھر گیا، تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالا۔
 
پنجاب کے مختلف شہروں میں پری مون سون بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، لاہور میں علی الصبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہورمیں سب سے زیادہ بارش 165 ملی میٹر پانی والا تالاب کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button