پاکستان

منی لانڈرنگ کیس میں پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

لاہورکی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
 
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو جیل سے دوبارہ گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پرویز الہٰی سے مزید تفتیش درکار ہے۔
 
پرویزالہٰی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ،وکلا کے دلائل کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
 
ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ پرویز الٰہی سے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں تفتیش درکار ہے، مبینہ فرنٹ مین محمد زمان بارے بھی پوچھ گچھ کرنی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button