پاکستان

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر کے ٹرپل سی کر دی۔
 
پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آئی ایم ایف معاہدے کے سبب پاکستان کی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے۔
 
اس حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ گلوبل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ اپ گریڈکردی۔
 
ان کا کہنا تھاکہ فچ نے طویل مدتی کرنسی ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ آئی ڈی آر سےٹرپل سی کردی۔
 
اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ حالیہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب سے یہ ایک اور مثبت خبر ہے، وزیراعظم، حکومتی اتحادیوں، معاشی ٹیم اور قوم کو مبارک ہو۔
دوسری جانب معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کریں گے۔
 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button