پاکستان

تمام جماعتوں کا نگران وزیراعظم پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا، راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا انوارالحق کاکڑ پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، امید ہے انوارالحق کاکڑ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 16 ماہ میں ہم نے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہمکنار کیا امید ہے اس کا تسلسل جاری رہےگا، ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا دعاگو ہوں کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کا نام منظور کیا جس کی صدر پاکستان نے بھی منظوری دیدی ہے اور انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button