ساہیوال

ساہیوال تقریبات جشنِ آزادی کے سلسلہ میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

ساہیوال تقریبات جشنِ آزادی کے سلسلہ میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تین ڈرامے "سجری سویر” ” بابا جی تے میں ” اور ” دیا جلائے رکھنا ” پیش کیے گئے ۔ معروف اداکار شیری اور عامر سجن کی ٹیم نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ اس ڈرامے میں علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر میں ہندوستان سے ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو درپیش تکالیف اور مسائل کی عکاسی کی گئی۔
ڈرامہ "بابا جی تے میں” سلامت پروڈکشن لاہور کے تنویر سید نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر خوب داد وصول کی۔ گریجویٹ کالج ہسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر عمران جعفر اور عاصم مقصود کی ڈائریکشن پر مبنی ڈرامہ "دیا جلائے رکھنا” پیش کیا گیا جس کا مقصد ملکی موجودہ حالات کو بیان کرنا تھا کہ ہر نوجوان اس وطن سے ہجرت کر کے دیار غیر میں آباد ہونے کا خواہشمند ہے مگر حقیقت میں وطن کی کشتی کو مشکلات کے بھنور سے نکالنا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے،
اس پروگرام میں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی اور چوہدری محمد اکرام چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم نے بطورِ مہمانان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ کے ذریعہ پیچیدہ اور طویل موضوعات کو عام فہم انداز میں پیش کر کے ہم اپنے قومی بیانیے کو موثر انداز میں لوگوں کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے آرٹس کونسل ساہیوال میں منعقدہ ماہ آزادی تقریبات کا بنیادی مقصد عوام میں قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے تاکہ لوگوں میں باہمی محبت بھائی چارے اور خلوص کو پروان چڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خادم حسین موہل ٫ ذیشان نبی اور دیگر معززین نے آرٹس کونسل ساہیوال کی اس کاوش کو سراہا۔ شرکاء خصوصا فیملیز نے کثیر تعداد میں اس ڈارمہ فیسٹیول کے افادیت کو اپنے شعور کا حصہ بنایا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button